Maham Ahmed

Introduction

میرا نام ماہم ہے۔ میں ایک کہانی کار ہوں اور الفاظ میرے دوست ہیں۔
میں “مکتوب” کی بانی اور لکھاری ہوں۔ ایک ایسا سلسلہ جہاں میں ذاتی بہبود اور نمو کی بات ہوتی ہے اور شخصیت کو نکھارنے اور بہتر بنانے کے عوامل کو عملی زندگی میں شامل کرنے پر غور و فکر کیا جاتا ہے۔
لکھنا میرا شوق ہے کیونکہ میرا یقین ہے کہ الفاظ ایک بے مثال طاقت رکھتے ہیں — شعور جگانے کی، سوچ بدلنے کی، دل چھولینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اردو میری ترجیہی زبان ہے، میرا عشق میرا شوق ہے اور اِس کے فروغ کی خاطر میں اس ہی زبان میں لکھتی ہوں۔
کہانیاں پڑھنا اور حقیقتوں کو کھوجنا میرا مشغلہ ہے۔ چاہے اردو ہو یا انگریزی، فکشن یا نان فکشن، پڑھنا میرے خیالات کو وسعت دیتا ہے۔
میں ماضی کی باتیں سنتی ہوں، حال کو جیتی ہوں، اور مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے لکھتی ہوں۔

Works

0 0 votes
Rating
guest


0 Comments
Newest
Oldest
Inline Feedbacks
View all comments