people, girl, face, lips, mirror, bokeh, mirror, mirror, mirror, mirror, mirror

وہ ایک لڑکی

،اور پھر یوں ہوا
کہ سمجھ لیا اس لڑکی نے
کہ ہوتا ہے کچھ لوگوں کی قسمت میں
صرف چاہتیں ہی بانٹنا ہی،وصول کرنا نہیں۔۔
،کہ وہ لوگ جنہیں اس نے مانا تھا اپنا
،زندگی کی کہانی میں اہم کردار جانا
،انہیں لوگوں نے اسے کبھی اپنا نا مانا
،ان کی کہانیوں میں کہیں اس کا ذکر ہی نا ملا
ان کے لیے اس ہونا،نا ہونا کوئی معنی ہی نا رکھتا تھا
،اور پھر اس دن اس نے جانا
یہ دنیا ہے،یہاں کا یہی دستور ہے
یہاں لوگوں کو لوگ بھلا ہی دیا کرتے ہیں
دل دکھا دینا پھر بھلا دینا،لوگ تو ازل سے یہی کرتے آئے ہیں
زندگی کے سفر میں بیچ راہ میں چھوڑ جانا
لوگ ازل سے یہی تو کرتے آئے ہیں
کسی کو کچھ کب کہا اس لڑکی نے
ہمیشہ دل ہی تو رکھا تھا اس ستم گزیدہ ہے
،تھک کر پھر پوچھنے لگی خود سے
،کہ اے دل نادان دل! پھر ان کے بھلا دینے پر
تجھے کیوں ہوتا ہے رنج و الم
یہاں تم جیسے جوہر رشتہ دل سے نبھانے کی کوشش کرتے ہیں
ان کے ساتھ یہی تو ہوتا آیا ہے۔۔
یہی کہہ کر خود کو حوصلہ دیتی رہی وہ
کہ دل کو سمجھانے کے سوا
اس لڑکی کے پاس اور کوئی راستہ بھی نا تھا۔۔۔
، اب وہ نادان لڑکی کسی سے شکایت نہیں کرتی
بس لوگوں کے دل دکھا دینے والے رویوں پر بھی، ہنس کر خاموشی سے صبر کر لیتی ہے۔۔۔!!!!

0 0 votes
Rating
guest
0 Comments
Newest
Oldest
Inline Feedbacks
View all comments